انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 154 کے تحت محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انداجات میں کسی بھی قسم کی غلطی کی تصحیح کی سہولت فراہم کراتا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس ای- فائلنگ پورٹل تصحیح کی درخواستوں کی آن لائن فائلنگ اور نوعیت معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کراتا ہے، جو ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس کی ریٹرن سینٹرلائزڈ پراسیسنگ سینٹر بنگلور کے
ذریعہ پراسیسنگ کئے جانے کے نتائج سے مطمئن نہ ہوں و ہ اپنی آن لائن فائلنگ اور تصحیح سے متعلق گزارشات کی آن لائن فائلنگ https:ncometaxindiaefiling.gov.in پر کرسکتے ہیں ۔
اگر ٹیکس کی ادائیگی یا ٹی ڈی ایس کی تفصیلات سے متعلق اعدادوشمار میں غلطی پائی جائے تو ٹیکس دہندگان “Rectification Request Type- >Taxpayerکا انتخاب کرسکتے ہیں جس سے ٹیکس کریڈٹ کی غلطیوں کی تصحیح بھی کی جاسکتی ہے۔